اے وی ایل سی پولیس کی کارروائیاں ، 6ملزمان گرفتار، 7مو ٹر سائیکلیں بر آمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi Police

کراچی :اے وی ایل سی پولیس کی مو ٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف بھر پورکارروائیاں جا ری، 6مو ٹر سا ئیکل ملزمان گرفتار، مختلف علاقوں سے چھینی وچوری کی گئی 7مو ٹر سائیکلیں بر آمدکرلی گئیں۔

تمام ملزمان عا دی جرائم پیشہ اور مو ٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں کراچی پو لیس کومطلوب تھے،ملزمان میں رانا نیاز عرف فو جی، عاشق علی، طاہر، دانش، علی حیدر عرف جاوید ولد مٹھل ابڑو اور علی انور شامل ہیں،ملزم عا شق علی چوری کی مو ٹر سا ئیکلوں کا بڑا خریدار ہے اور چوری کی مو ٹر سائیکلیں سجاول وغیرہ میں بغیر کا غذات فروخت کر دیتاہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا غریب محنت کش پر تشدد، نوجوان کے جسم پر نشان پڑ گئے

حکام کے مطابق ملزم علی حیدر عرف جا وید ابڑو کا باپ بھی مو ٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں 14مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جبکہ ملزم جاوید روزانہ کی بنیاد پر چوری کی وارداتیں کر تا ہے اور اے وی ایل سی کے ہا تھوں تیسری مرتبہ گرفتار ہوا ہے،ملزم طاھر ساکھرو کا رہائشی ہے اور زیادہ تر وارداتیں بن قا سم، قائد آباد، لانڈھی، ملیر اور کھو کھرا پار میں کر تا ہے۔

ملزم نیاز عرف فو جی ایک بڑے گروہ سے وا بستہ ہے اور مو ٹر سا ئیکل چو ری میں مہارت رکھتا ہے،ملزم علی انور عا دی جرائم پیشہ اور ملزم جا وید ابڑو کا ساتھی ہے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر چوری کی وارداتیں کر تا ہے،ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKGC-0789 سپر پا ور 70 تھانہ نارتھ نا ظم آبادسے سر قہ شدہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر77/2021 ہے،ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKBF-5004 ھیرو 70 تھانہ لیاقت آباد سے سر قہ شدہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر259/2021 ہے۔

ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKIG-1415 با یو نک70 تھانہ صدر سے سر قہ شدہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر258/2021 ہے،ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرRNQ-286 ھنڈا 125 تھانہ صدر سے سر قہ شدہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر254/2021 ہے،ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKOD-9990 ھنڈا 100 تھانہ شاہ لطیف ٹا ؤن سے چھینی ہوئی ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر643/2021 ہے،ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKLF-1129 سپرپاور70 تھانہ کو رنگی انڈسٹریل ایریا سے سر قہ شدہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر535/2021 ہے،ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKKA-376 یونیک70 تھانہ لانڈھی سے سر قہ شدہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر178/2021 ہے،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کراچی سمیت دیگر اضلاع میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Posts