اے وی ایل سی پولیس کا موٹر سائیکل لفٹرز کے گرد گھیرا تنگ،5ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

AVLC arrests 5 motorcycle lifters in karachi

کراچی: اے وی ایل سی پولیس نے شہر میں موٹر سائیکل لفٹرز کے گرد گھیرا تنگ کردیا،5ملزمان گرفتار، 3 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔

اے وی ایل سی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ٹیکنیکل تفتیش کی مدد سے کامیاب کارروائیاں کرکے پانچ مو ٹر سا ئیکل لفٹرزو اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرکےمختلف تھانہ جا ت کی حدود سے سرقہ و ڈکیتی شدہ تین مو ٹر سائیکلیں بر آمدکر لیں ۔

گرفتار ملزمان میں منیربنگالی، جہانگیر، بلاول، نعیم اور ریاض شامل ہیں،ملزمان مو ٹر سائیکل لفٹنگ و اسٹریٹ کرا ئم کی متعدد وارداتوں میں کراچی پو لیس کومطلوب تھے۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی اسلم راؤکے مطابق ملزمان کو ویڈیو فوٹیج میں سا ئٹ ایریا سے لو گوں کی مو جودگی میں دن دیہاڑے مو ٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:کسٹمز پریوینٹیو کا سائٹ ایریا فیکٹری پر چھاپہ، 30ہزار کلو اسمگل کی گئی چھالیہ برآمد

ملزم منیر بنگالی چھینی ہو ئی مو ٹر سائیکل کے ساتھ چھینا گیا مو با ئل فون فروخت کرنے کی وجہ سے گرفتار ہوا ،گرفتار ملزمان عا دی جرائم پیشہ ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKKD-6793 یونا ئیٹڈ 125 تھانہ شاہراہ نورجہاں سے چھینی گئی ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر235/2021 ہے۔ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبر KFV07212 سپر اسٹار 70 تھانہ آرٹلری میدان سے سر قہ شدہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر128/2020 ہے۔

ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKMK-3001 یونین اسٹار 70 تھانہ سائٹ اے سے سر قہ شدہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر263/2021 ہے،ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Posts