اے وی ایل سی کی کارروائی، کار اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے وی ایل سی کی کارروائی، کار اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
اے وی ایل سی کی کارروائی، کار اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی ایل سی) پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل اور کار چوری ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی نے کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن سے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک ٹویوٹا کرولا کار اور تین چوری شدہ موٹرسائیکلوں کو برآمد کرلیا ہے۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راؤ کے مطابق کار چور ملزمان میں راجہ سلیم یوسف اسکا بیٹا حمزہ سلیم اور ایک ساتھی شاکر شامل ہے۔ کار چور ملزمان نے گاڑی کرائے پر حاصل کر کے ڈپلیکٹ چابی بنائی اور گاڑی واپس کر کے آسانی سے گاڑی چوری کرلیتے تھے۔

موٹرسائیکل چور ملزمان میں غلام علی اور ناصر شامل ہیں، ملزمان عادی جرائم پیشہ اور موٹر سا ئیکل چوری کی لا تعداد وارداتوں میں ملوث ہیں؛۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان سے برآمد شدہ کار نمبرAZG-387 ٹویوٹا کرولا برنگ لال تھانہ بلوچ کالونی سے چوری کی گئی تھی۔ جسکا مقدمہ الزام نمبر 186/2021 ہے۔

عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ ملزمان سے برآمد شدہ  موٹرسائیکل نمبرKIF-7425  سپر اسٹار 70 تھانہ سچل سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر603/2021  ہے، موٹرسائیکل نمبرKOM-6222 ھنڈا 125 تھانہ گلستان جوہر سے سرقہ ہے، برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKAB-9877  ھنڈا 70 تھانہ گلستان جوہر سے سرقہ ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید برآمدگی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Posts