کینبرا: آسٹریلیا کی عالمی نمبر ٹینس اسٹار ایش بارٹی نے محض 25 سال کی عمر میں کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں ریکٹ کو نیچے رکھوں اور دوسرے خوابوں کی تعبیر تلاش کروں۔
ایش بارٹی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں جذباتی ہوتے ہوئے بتایا کہ مجھے یقین نہیں ہے لیکن میں یہ کرنے جارہی ہو، یہ کہنا مشکل ہے لیکن میں اپنے فیصلے پر خوش اور مطمئن ہوں۔
آسٹریلیا کی25 سالہ ٹینس اسٹار ایش بارٹی ڈبلیو ٹی اے کی تازہ ترین ریکنگ میں عالمی نمبر ایک کی پوزیشن پر 100 ہفتے فائز رہنے والی دنیا کی آٹھویں اور آسٹریلیا کی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں۔ان سے قبل آسٹریلیا کے سابق ٹینس اسٹار لیٹن ہیوٹ 80 ہفتے تک عالمی نمبر ایک کی پوزیشن پر فائز رہے تھے۔
مزید پڑھیں:انگلینڈ کے بلے باز جیسن رائے پر ایک سال کیلئے پابندی عائد کردی گئی