راولپنڈی: آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کو آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی پر بات چیت کی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات:آئی ایس پی آر
علاقائی سلامتی سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال pic.twitter.com/BgLg5j5cHC— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 13, 2019