لاہور: پاکستان کے خلاف سیریز میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹیم کی قیادت کے ساتھ وسیم اکرم کا 27 سال پرانا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔
پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز پیٹ کمنز 12 وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ سیریز میں زیادہ وکٹیں لینے والے سب سے بڑے کپتان بن گئے۔
پاکستان کے سابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز وسیم اکرم نے 1996 میں انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 12 وکٹیں حاصل کی تھیں، کمنزیہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے فاسٹ باؤلنگ کپتان ہیں۔
پہلے دوٹیسٹ کی وکٹیں بیٹنگ کے لیے زیادہ سازگار تھیں، اس لیے پیٹ کمنزاور دیگر تیز گیند بازوں کو بہت کم کامیابی ملی۔
آخری ٹیسٹ میں پاکستان تیسرے دن کھانے کے واقفے کے بعد آرام دہ پوزیشن میں تھا لیکن اچانک پیٹ کمنز نے گیند کو ریورس سوئنگ کرنا شروع کر دیا۔ پاکستان نے اپنی آخری پانچ وکٹیں صرف چار رنز پر گنوا دیں۔
مزید پڑھیں:اسٹیو اسمتھ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آؤٹ