پاکستان کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلین بیٹنگ لائن اپ نے اب تک 312 رنز بنا لیے ہیں جبکہ ان کا اب تک صرف 1 ہی کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔
آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر نے 265 بالز کھیل کر 151 رنز بنائے جبکہ مارنس لبوشین نے 94 بالز پر 55 رنز اسکور کیے ہیں اور دونوں بیٹس مین ناٹ آؤٹ ہیں۔
واحد آسٹریلین بیٹسمین جنہیں آؤٹ کیا گیا، جو برنس تھے جو سنچری کرنے میں ناکام رہے اور یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جبکہ کرکٹ کمنٹیٹرز نے انہیں نروس نائنٹیز کا شکار قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ نروس نائنٹیز سے مراد 90 سے لے کر 99 تک کا اسکور ہے جس کے دوران عام طور پر بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی بھی نروس ہو کر کھیلتے ہیں اور اکثر سنچری بنائے بغیر آؤٹ ہوجاتے ہیں۔
اسکور کارڈ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ روز 86.2 اوورز میں 240 رنز بنائے جبکہ اس کے مقابلے میں صرف 87 اوورز کھیلنے والی ٹیم آسٹریلیا کا رن ریٹ 312 رنز بنا کر پاکستان سے بہتر قرار دیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا کہ نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر نے آسٹریلیا کے خلاف باؤلنگ کرتے ہوئے سوچا ہوگا کہ اس نے وکٹ لے لی، لیکن حقیقتاً ایسا نہ ہوسکا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آئی سی سی کی طرف سے کہا گیا کہ نسیم شاہ نے سوچا ہوگا کہ اس نے اپنی پہلی میڈن ٹیسٹ وکٹ لے لی جبکہ وہ ڈیوڈ وارنر کی وکٹ تھی۔
مزید پڑھیں: نسیم شاہ نے سوچا اس نے وکٹ لے لی، لیکن ایسا نہیں ہوا