آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ورلڈکپ کی سب سے بڑی شراکت بنادی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ورلڈکپ کی سب سے بڑی شراکت بنادی
آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ورلڈکپ کی سب سے بڑی شراکت بنادی

پاکستان کے خلاف آسٹریلوی اوپنرز نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے اٹھارہویں میچ میں سب سے بڑی شراکت داری کا ریکارڈ بنا دیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے کیا۔

مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کے آغاز سے ہی پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی کی اور اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔دونوں اوپنرز نے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔

ڈیوڈ وارنر اور مارش کے درمیان پہلی وکٹ پر 259 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جو کہ پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت داری ہے۔

پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ کسی ٹیم نے ورلڈ کپ میں 200 رنز کی شراکت بنائی ہے۔اس سے قبل ورلڈ کپ میں کسی ٹیم نے 200رنز کی شراکت قائم نہیں کی۔

ورلڈ کپ 2023: بھارت نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور ڈیسمونڈ ہائنس نے 1992 میں پاکستان کے خلاف 175 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

Related Posts