آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ سے 3افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

austrailia fire
آسٹریلیاکےجنگلات میں لگی آگ سے 3افرادجاں بحق ،متعدد زخمی

مشرقی آسٹریلیا میں جنگلات میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کرلی ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

آسٹریلیا کے قحط زدہ مشرقی ساحلی علاقہ کے جنگلات میں قدرتی آگ پھیلنے کے سبب کم سے کم 3 افرادجاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئےجبکہ کئی لاپتہ ہیں، آگ کے باعث 150 مکانات بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

امدادی کاموں میں محکمہ فائر بریگیڈ کی 1500 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں تاہم آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہےجب کہ اس دوران ایک خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، فائر سروس کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں کی بھی ہے، جل کر راکھ کا ڈھیر بن جانے والے گھروں کے ملبے میں لاشیں ملنے کا امکان ہے۔

ریسکیو ٹیمیں ہلاک شدگان کی تلاش کا کام بھی جاری رکھے ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، وزیراعظم اسکوٹ موریسن نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا، انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔

Related Posts