عورت مارچ کل ہوگا، بینرز تیار، کون کون سے نئے نعرے شامل ؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

AuratAzadiJalsa2022

کراچی: پاکستان میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کل ملک بھر میں عورت مارچ کے حوالے سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، امسال بینرز کیساتھ نئے نعرے بھی تیار کرلئے گئے ہیں۔

دنیا بھر میں عورتوں کو جہاں آزادی حاصل ہے وہیں کچھ جگہوں پر انہیں مسائل کا سامنا بھی ہے، پاکستان میں خواتین کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی اور ظلم وستم سے بچانے اور خواتین کے مطالبات کو سامنے لانے کیلئے عورت مارچ کے نام سے تحریک پورے زور و شور سے جاری ہے۔

پاکستان میں 8 مارچ 2018 کو کراچی میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر #MeToo موومنٹ کے ساتھ خواتین موومنٹ کی طرف سے پہلی مرتبہ عورت مارچ کاآغاز کیا گیا تھا۔
عورت مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں عالمی دن منانے کیلئے ایک سالانہ سماجی و سیاسی مظاہرہ ہے۔

مزید پڑھیں:فیصل آباد میں عورت مارچ کیوں منسوخ ہوا، چشم کشا انکشافات

اس مارچ میں خواتین پر گھریلو تشدد کے حوالے سے جوابدہی کا مطالبہ کیا جاتا ہے ایسی خواتین کے حق میں آوازاٹھائی جاتی ہے جن کو کام کی جگہ پر یا کسی بھی جگہ پر تشدد اور جنسی طور پر ہراساں کیا جاتاہے۔

گزشتہ سال فیصل آباد میں منعقدہ عورت مارچ کی منسوخی نے پاکستان کو ایک بار پھر شدت پسندملک کےطور پر پیش کیا ہے اور یہ معاملہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ملک کی بدنامی کا سبب بنا۔

امسال عورت مارچ کے منتظمین اور شرکاء کی جانب سے مطالبات پر مبنی کچھ نئے نعرے بھی متعارف کرائے جارہے ہیں۔

Related Posts