سندھ کے حقوق پر ڈاکے ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کے حقوق پر ڈاکے ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بلاول بھٹو
سندھ کے حقوق پر ڈاکے ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کے جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملک میں عوام کی حکمرانی اور حقیقی جمہوریت کی جنگ لڑنی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی تمام جمہوری طاقتوں نے یہ جنگ لڑنی ہے۔ ایک، ایک کرکے عوام کا تحفظ کرنے والے ادارے کھوکھلے کیے جا رہے ہیں۔ غریبوں کے چولہے بجھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عزت سے زندگی گزارنے کی آزادیوں کا ضامن جمہوری نظام ہے۔ عدلیہ پر دباؤ، میڈیا پر تالا اور پارلیمان میں بولنے کی اجازت نہیں ہے۔ تمام آوازوں کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں‘ڈمی’وزیراعلیٰ لگا کر صوبے کی عوام کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے۔ سندھ کے حقوق پر ڈاکے ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کا 300 ارب نہیں دیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ کو مہنگائی کی خبر ٹی وی سے ملتی ہے۔ اس کو نہیں پتا کہ کشمیر کے وزیراعظم کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہوا۔ سلیکٹڈ کو عوام کی بھوک اور غصہ نظر نہیں آتا۔

Related Posts