ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ کو گرفتار کرنے کی کوشش ہورہی ہے، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ کو گرفتار کرنے کی کوشش ہورہی ہے، عمران خان
ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ کو گرفتار کرنے کی کوشش ہورہی ہے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ کو گرفتار کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ لوگ تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ کوگرفتارکرنےکی کوشش ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل کو جنسی زیادتی کا شکار بنایا گیا جو کہ عدالت میں ثابت بھی ہوگیا لیکن پھر بھی انہیں واپس پولیس کے پاس بھیج دیا گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ایسی صورتحال میں لیگل ایکشن لینے کی بات کی تھی سب کے خلاف تو ان لوگوں نے مجھ پر دہشتگردی کا پرچہ ہی کاٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹیٹ بینک نے وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ قائم کر دیا

عمران خان نے کہا کہ یہ بنانا ری پبلک ہے یہاں کوئی قانون ہے ہی نہیں، یہاں جو مرضی کسی پر بھی مقدمہ کردو اور یہ جو بھی فیصلے کررہے ہیں اور کروا رہے ہیں انکو ملک کا سوچنا چاہیئے۔

سابق وزیراعظم نے بتایا کہ یہ لوگ تحریک انصاف کی طاقت سے خوفزدہ ہوگئے ہیں کیونکہ یہ پھیلتی جارہی ہے اور ضمنی الیکشن جیتتی جارہی ہے ۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کےعوض عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کےعوض عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے یکم ستمبر تک عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

Related Posts