کراچی میں ماوا اسمگل کرنیکی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار، 2ہزار پیکٹ برآمد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہرمیں گٹکے اور ماوئے کی تیاری پر سختی کے بعد ماوا حب کے راستے بلوچستان سے تیار ہو کر آنے لگا، موچکو پولیس نے ماوے کی اسمگلنگ ناکام بنا کر 2ہزار پیکٹ ماوا بر آمد کر کے2 ملزمان کوگرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

حب چوکی کے قریب لکی چورنگی ناکہ پر اے ایس آئی خورشید حسب معمول موبائل اسٹاف کے ہمراہ چیکنگ کر رہے تھے کہ حب چوکی سے کراچی کی جانب آنے والی سوزوکی پک اپ نمبر CN-0169 کو مشکوک جان کر روکا جس کی تلاشی کے دوران گاڑی کی پسنجر سیٹ کے نیچے خفیہ خانوں سے 100 تھیلیاں جس میں 2000 پیکٹ تیار گٹکا ماوا برآمد کیاجسکا وزن 119 کلو گرام ہے۔

سوزوکی میں سوار دو اشخاص محمد اکرم ولد محمد اسلم اور آفتاب حسین ولد الطاف حسین کوگرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان حب چوکی سے تیار گٹکا ماوا لا کر لیاری احمد شاہ روڈ پر سپلائی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں کاروں کی چوری میں ملوث ملزم گرفتار، 2 گاڑیاں برآمد

ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 336/20 بجرم 8 گٹکا ماوا ایکٹ 2019 تھانہ موچکو میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور اس گھناونے کاروبار سے جڑے یگر افراد کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔

Related Posts