معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے صاحبزادے سانول خان عیسیٰ خیلوی موسیقی کی دنیا میں شاندار انداز میں آگے بڑھتے ہوئے اپنی نئی ویڈیوز کیلئے پاکستان آگئے ہیں۔
یوں اپنے والد کی موسیقی کے ورثے کو آگے بڑھانے کی ابتدا کی ہے۔ امریکا سے واپسی کے بعد سانول خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے کئی بین الاقوامی موسیقی منصوبوں پر بات کی۔
سانول خان ویڈیو ریکارڈنگ مکمل کرنے کیلئے پاکستان واپس آئے ہیں اور انہوں نے 2025 میں نئے گانے ریلیز کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ان کے آنے والے گانوں میں پنجابی، اردو اور سرائیکی زبانوں کا امتزاج ہوگا جو ماضی اور حال کے عناصر کو یکجا کرتے ہوئے منفرد موسیقی کا تجربہ فراہم کریں گے۔
لاس اینجلس آگ، انجلینا جولی نے متاثرین کیلئے اپنے گھر کو پناہ گاہ میں بدل دیا
اپنے انٹرویو میں سانول نے اپنے والد کے موسیقی کے ورثے کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے والد عطاء اللہ خان کے ساتھ کئی گانوں میں اشتراک کر چکے ہیں۔
سانول نے کہاکہ میرے والد کا موسیقی کی دنیا پر اثر بہت نمایاں رہا ہے اور میں ان کے فن کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی امید رکھتا ہوں۔
سانول نے مزید انکشاف کیا کہ وہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے موقع پر خصوصی نعت بھی ریلیز کریں گے۔
موسیقی کی دنیا میں سانول خان کی آمد کے ساتھ، وہ اپنے منفرد انداز کو اپنے والد کے گہرے موسیقی ورثے کے ساتھ ملا کر ایک اہم پہچان بنانے کے لیے تیار ہیں۔