افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر افغان فورسز نے فضائی حملے کیے جن کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ افغان صوبے قندوز میں پیش آیا جہاں ضلع خان آباد میں افغان فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے شہری آبادی کی حفاظت کو نظر انداز کیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 شہری جاں بحق ہوئے۔
سرکاری وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ہم نے 40 سے زائد طالبان کو بھی مار دیا، تاہم ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی طرف سے طالبان کی ہلاکتوں کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ افغان طالبان کے مطابق فورسز نے 40 شہریوں کو ہلاک کیا جبکہ 17 افراد زخمی بھی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں امن خطے کے لیے ناگزیر ہے،وزیر خارجہ