اورنگی میں رینجرز پر حملہ، اہم شواہد مل گئے، ملزمان کے گرد گھیرا تنگ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اورنگی میں رینجرز پر حملہ، اہم شواہد مل گئے، ملزمان کے گرد گھیرا تنگ
اورنگی میں رینجرز پر حملہ، اہم شواہد مل گئے، ملزمان کے گرد گھیرا تنگ

کراچی: اورنگی ٹاون میں رینجرز موبائل پر بم دھماکے کا وا قعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی سمیت رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے اداروں نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی سمیت اہم شواہد مل گئے، دھماکے سے چند منٹ قبل دو حملہ آوروں نے موٹر سائیکل لاکر کھڑی کی۔

ایک حملہ آور جائے وقوعہ سے دور چلا گیا جبکہ دوسرا حملہ آور رینجرز موبائل آنے تک لوگوں کو دور کرتا رہا، تفتیشی حکام رینجرز اور پولیس کی مشترکہ پکٹ دھماکے سے کچھ فاصلے پرلگی ہوئی تھی، جہاں چیکنگ کا عمل جاری تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق رینجرز موبائل کو پکٹ ڈیوٹی ختم کرکے جاتے ہوئے نشانہ بنایاگیا،دھماکہ خیز مواد میں شامل بال بیرنگ کی تعداد کئی گنازیادہ تھی، دھماکے میں استعمال موٹر سائیکل کا ریکارڈ کلئیر ہے۔

تفتیشی حکا م کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل مجاہد کالونی کے رہائشی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے،ممکنہ طور پر بارودی مواد موٹر سائیکل میں بھرا ہوا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق حملے میں استعمال کی گئی موٹرسائیکل 3 مارچ کو اورنگی ٹاون مومن آباد سے چوری کی گئی تھی جب کہ موٹرسائیکل مالک رمضان نے موٹر سائیکل کی چوری کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔

مزید پڑھیں: کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے رینجرز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

Related Posts