چلاس میں مسافر بس پر حملہ، 8 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں شاہراہ قراقرم پر مسافر بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث 8 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گلگت بلتستان میں واقعہ چلاس سے متصل علاقہ ہڈور کے قریب شاہراہِ قراقرم پر پیش آیا، جہاں سے گزرنے والی بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

امدادی ادارے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

فلسطینی استاد جسے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری بھی اپنے فرض سے غافل نہ کرسکی

پولیس کے مطابق واقعے کے  زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس پہنچا دیا گیا، فائرنگ کی شکار مسافر بس ضلع غذر  کے مسافروں کو لے کر راولپنڈی جارہی تھی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں دہشتگردی کے مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے۔

آصف علی زرداری نے شہدا کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی۔

 نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد نے مسافر بس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

Related Posts