تحریکِ انصاف معیشت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔عطا تارڑ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی، عطا ء تارڑ
لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی، عطا ء تارڑ

لاہور: سابق معاونِ خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف معیشت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتی ہے جبکہ صدر کے عہدے کی میعاد 9ستمبر کو ختم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق صدر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دئیے جانے کی قیاس آرائیاں سامنے آنے کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ صدرِ مملکت کو اختیار کس نے دیا کہ الیکشن کی تاریخ دی جائے؟

یہ بھی پڑھیں:

بشریٰ بی بی کا آڈیو لیک کے خلاف عدالت سے رجوع

گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ عارف علوی اس وقت عبوری صدر ہیں تاہم عبوری صدارت کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہوا۔ انہوں نے وزارتِ قانون سے رائے مانگی تھی، الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ آرٹیکل 58 بھی غیر فعال ہوچکا ہے۔

ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ تحریکِ انصاف معیشت کو غیر مستحکم کرنے اور بے یقینی کی فضا پیدا کرتی ہے۔ یہ سب کچھ اٹک میں بیٹھے عمران خان کی وجہ سے ہورہا ہے۔ عبوری صدر عارف علوی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے سے باز رہیں۔

خیال رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تاحال الیکشن کی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت صدرِ مملکت کے احکامات تسلیم کرنے کے پابند نہیں۔ عارف علوی آئی ایم ایف معاہدے کے ثمرات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ 

 

Related Posts