اسلام آباد:وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان ایٹمی قوت بنا جبکہ ہماری ایٹمی قوت وطن کے تحفظ اور سلامتی کی ضامن ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ آج کے دن پاکستان کو اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کے عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے۔قومی وقار اور سالمیت ہمارے لئے سب سے مقدم ہے۔ قوم ملک کے دفاع اور ترقی کیلئے ایک ہے۔
آج کے دن پاکستان کو اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اسکے عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے۔قومی وقار اور سالمیت ہمارے لئے سب سے مقدم ہے۔ قوم ملک کے دفاع اور ترقی کیلئے ایک ہے۔1/3
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 28, 2020
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے مخاطب ہوتے ہوئے وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ مریم پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والی ایک نسل کی محنت اور کاوش کو ہر چیز کی طرح اپنے خاندان سے نہ جوڑیں۔اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر ہر مرتبہ میدان سے بھاگنے والوں سے قوم آگاہ ہے۔جو اپنے بیانیے سے وفا نہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفا کریں گے۔
مریم نواز صاحبہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والی ایک نسل کی محنت اور کاوش کو ہر چیز کی طرح اپنے خاندان سے نہ جوڑیں۔اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر ہر مرتبہ میدان سے بھاگنے والوں سے قوم آگاہ ہے۔جو اپنے بیانیے سے وفاء نہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفاء کریں گے؟2/3
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 28, 2020
وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگی قیادت کی وفا مٹی سے نہیں پیسے سے رہی۔ان وفاؤں کی تصویریں ایون فیلڈ اور دیگر جائیدادوں کی صورت میں دنیا بھر میں نظر آتی ہیں۔قوم کے بچوں کا مستقبل چھین کر اپنی اولادوں کی زندگی بنانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
آپ کی قیادت کی وفا مٹی سے نہیں پیسے سے رہی۔ان وفاؤں کی تصویریں ایون فیلڈ اور دیگر جائیدادوں کی صورت دنیا بھر میں نظر آتی ہیں۔قوم کے بچوں کا مستقبل چھین کر اپنی اولادوں کی زندگی بنانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔3/3
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 28, 2020
یاد رہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے ہوئے آج 22 سال مکمل ہوگئے جس کی یاد میں ملک بھر میں یومِ تکبیر منایا جارہا ہے جبکہ یہ وہ دن ہے جب وطن کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ جھک کر زمین کا نظارہ کرنے پر مجبور ہو گئی۔
سن 1998ء میں 28 مئی کے روز پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر کی چند ایٹمی طاقتوں میں اپنا نام لکھوا لیا جبکہ ملکی تاریخ کا یہ اہم واقعہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں رونما ہوا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے ہوئے 22 سال مکمل ہو گئے