چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بخاری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بخاری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بخاری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بخاری نے ذاتی وجوہات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت میں عاطف بخاری وہ چوتھے چیئرمین بن گئے ہیں جنہوں نے 3 سالہ دورِ اقتدار کے دوران اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ میں چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے سے قبل عاطف بخاری پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک بھی معروف بینکار کے طور پر 32 سالہ تجربہ رکھتے ہیں جنہیں وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ برس مارچ میں سرمایہ کاری بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا۔

قبل ازیں زبیر گیلانی سرمایہ کاری بورڈ میں چیئرمین کے عہدے پر تعینات تھے جو اپنے عہدے پر صرف 14 ماہ تک برقرار رہ سکے۔ پی ٹی آئی حکومت کے عہد میں نعیم زمینداراور ہارون شریف بھی چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ (جولائی تا مئی ) کے دوران مجموعی بیرونی سرمایہ کاری میں 107 فیصد اضافہ ہوا جب کہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 28 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق مئی میں بیرونی سرمایہ کاروں نے ملکی نجی شعبے میں براہ راست 19 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جب کہ اسٹاک مارکیٹ سے 48 لاکھ ڈالر اور ملکی سرکاری شعبے سے 52 لاکھ ڈالر نکالے گئے۔

مزید پڑھیں: براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 28فیصد کمی ریکارڈ

Related Posts