کراچی میں گرمی کے دوران ربڑی والی مزیدار لسی سے تازگی پائیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

rabri lassi in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے کھانے تو پورے ملک میں مشہور ہیں ہی لیکن شہر قائد کے مشروبات بھی اپنی مثال آپ ہیں، کراچی کی چلچلاتی گرمی میں ٹھنڈے مشروبات جسم کو راحت بخشتے ہیں اور جب بات لسی کی ہو تو ٹھنڈی فرحت بخش لسی گرمی میں بھی آپ کو تروتازہ کردیتی ہے، دودھ ،دہی ، چینی اورنمک سے تیار کردہ فرحت بخش لسی گرمی میں اپنے ذائقے اور تاثیر کی وجہ سے شہریوں کو بھرپور لطف دیتی ہے۔rabri lassi in karachiکراچی میں آپ کو ہر علاقے میں فرحت بخش لسی باآسانی مل جائیگی لیکن شہر قائد میں اجمیری دل بہارلسی ہاؤس کا اپنا ایک الگ ہی مقام ہے۔اب یہاں آپکےذہن میں یہ سوال ضرور پیدا ہوگا کہ یہ لسی الگ کیسے تو اس کا جواب ہے کہ اس لسی کو سب سے منفرد بناتا ہے اس کا ذائقہ کیونکہ اس میں روایتی اجزاء کے علاوہ ربڑی بھی شامل کی جاتی ہے جو اس کو سب سے الگ بناتی ہے۔

سعود آباد کے علاقے میں واقع اجمیری دل بہارلسی ہاؤس سے گزشتہ 50 سے 60سے شہریوں کو مزیدار لسی فراہم کی جارہی ہے،یہاں لسی کی کئی اقسام ہیں لیکن زیادہ مانگ نمکین اور میٹھی لسی کی ہے اوردہی، پھلوں اور ربڑی کے امتزاج سے ذائقہ دار لسی بنائی جاتی ہے۔rabri lassi in karachiیہاں لسی گلاس کے علاوہ پیالے میں بھی پیش کی جاتی ہے اور ساتھ میں ایک چمچ دیا جاتا ہے کہ اگر آپ کو لسی پینی ہے تو پئیں اور اگر ربڑی کھانی ہے تو وہ کھائیں اور مزیدار بات تو یہ ہے کہ یہاں ذائقہ دار فرحت بخش لسی صرف 80 روپے کے حساب سے پیش کی جاتی ہے۔

Related Posts