عاطف اسلم کا رمضان المبارک میں اہل ایمان کیلئے”اسماء الحسنیٰ“ کا خاص تحفہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاطف اسلم کا رمضان المبارک میں اہل ایمان کیلئے”اسماء الحسنیٰ“ کا خاص تحفہ
عاطف اسلم کا رمضان المبارک میں اہل ایمان کیلئے”اسماء الحسنیٰ“ کا خاص تحفہ

کراچی:پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے اس تکلیف کی صورتحال میں امید اور اظہار یکجہتی کے لیے اپنے چاہنے والوں کے لء ”اسماء الحسنیٰ“ کا خاص تحفہ پیش کیا ہے۔عاطف اسلم نے اللہ تعالیٰ کے 99 ناموں ”اسماء الحسنیٰ“ کو اپنی خوبصورت آواز میں پڑھ کر سب کو محظوظ کیا۔ان کا یہ کلام سن کر کوئی بھی داد دیئے بنا نہ رہ سکا۔

معروف گلوکار عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی پہلی طاق رات کے دن ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت آواز میں ”اسماء الحسنیٰ“ کی ویڈیو ریلیز کی۔اس حوالے سے عاطف کا کہنا تھا کہ جیسے کہ ہم ان اوقات میں انسانیت کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ امید اور یکجہتی کا ایک شائستہ اظہار ہے۔

ان کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے فوراً بعد ہی پاکستان ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر عاطف اسلم کا نام ٹرینڈ کرنے لگا۔مداحوں نے ان کی خوبصورت آواز میں اللہ کے 99 ناموں ”اسماء‘ الحسنیٰ“ کو ایک بہترین تحفہ قرار دیا اور انہیں خوب دعائیں دیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار عاطف اسلم نے اپنی سحر انگیز آواز میں اذان پیش کی تھی جب کہ ان کی آواز میں حمد”وہی خدا ہے“ اور سلام ”تاجدارِ حرم“ بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

Related Posts