موسیقی اور گلوکاری سرحدوں کی پابند نہیں ہوتی ہے۔ پاکستان سمیت سرحد کے دوسری پار بھارت میں بھی اپنی گلوکاری سے لاکھوں مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں پرفارم کرنے کی خواہش اظہار کیا ہے۔
عاطف اسلم جو کہ ان دنوں اپنی نئی آنے والی میوزک ویڈیو ’رفتہ رفتہ‘ کی شوٹنگ کے لیے پاکستان کے شمالی علاقے میں موجود ہیں، اُنہوں نے اپنی اس خواہس کا بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ سے بھی اظہار کیا ہے۔
اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس وہ پاکستان کے شمالی علاقے میں گاڑی میں گھوم رہے ہیں۔