کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح ملزمان نے پولیس اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے ڈھاڈر تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اے ٹی ایف کمانڈو عابد حسین سولنگی نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔
کوئٹہ میں دستی بم حملہ، خاتون اور بچے سمیت 7افراد زخمی
پولیس کا کہنا ہے کہ شہید پولیس اہلکار بھاگ شہر کے رہائشی تھے۔ حملے کے فوری بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔
دستی بم حملہ 19 روز قبل کوئٹہ کے علاقے خدائیداد چوک میں کیا گیا۔ کوئٹہ پولیس کا کہنا تھا کہ حملے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے جن میں 1 خاتون اور 1 بچہ بھی شامل ہے۔
قبل ازیں کراچی کے علاقےگارڈن کے قریب لیاری ایکسپریس وے کی پولیس چوکی پر دستی بم حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
اگست کے دوران پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے چوکی پر دستی بم پھینکا گیا جس سے 2 افراد زخمی ہوئے۔
حملےکے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔