برطانوی عدالت کے فیصلے پر شہبازشریف نے مسرت کا اظہار کیا ہے،عطاءاللہ تارڑ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کو سیلاب متاثرین کی نہیں صرف اپنی سیاست کی پرواہ ہے، عطا تارڑ
عمران خان کو سیلاب متاثرین کی نہیں صرف اپنی سیاست کی پرواہ ہے، عطا تارڑ

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے ترجمان عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے لندن کی عدالت کے فیصلے اظمینان اور مسرت کا اظہار کیاہے۔

کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف سے ملاقات کےبعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر اور ڈیلی میل کے صحافی کی جانب سے کہا گیا تھا اگر ہم سچے ہیں تو ان کو عدالت لے کر جائیں گے، شہباز شریف کی جانب سے جب برطانیوی عدالت میں دعوی دائر کیا گیا تو ڈیوڈ روز نے چھٹی کا بہانہ کرلیا، ڈیوڈ روز نے عدالت کو بتایا کہ وہ چھٹی پر ہیں اور ابھی جواب دینے سے قاصر ہیں۔

عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ برطانوی صحافی نے تین مرتبہ عدالت سے جواب جمع کرانے کی مہلت مانگی، اتنے عرصے کے بعد برطانوی جج نے فیصلے میں کہا یہ لیول ون کا ہتک عزت کا دعوی بنتا ہے اب اس پر مزید آگے معاملات چلیں گے۔

ترجمان شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل کی جانب سے عدالت میں اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ شہبازشریف پر منی لانڈرنگ کے کوئی الزامات نہیں،ڈیلی میل نے عدالت میں یہ بھی تسلیم کیا کہ جو الزامات انہوں نے لگائے ان کو ثابت کرنے کےلئے ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں،ڈیلی میل نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جو الزامات لگائے وہ مفروضوں پر مبنی تھے،میں شہزاد اکبر کے ساتھ آج اظہار افسوس کرتا ہوں ،ان کو چہرہ بجھا اور آواز مدہم تھی۔

شہباز شریف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہزاداکبر عمران خان کو تو روز بیوقوف بناتے ہیں کم از کم عوام کو بیوقوف نہ بنائیں، مسٹر شہزاد اکبر جو اپنے باپ اور چاچا کے سگے ہوتے ہیں وہ اپنے باپ کے ساتھ چچا کو بھی ڈیفنڈ کرتے ہیں، پہلے روز شہزاد اکبر کہتے تھے عدالت میں جائیں اب شہباز شریف پر کوئی منی لانڈرنگ کا الزام ہی ثابت نہیں ہو سکا۔ ۔اب شہزاد اکبر روز جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی

Related Posts