راولپنڈی: رازی اسپتال میں ڈاکٹر نے پیدائش کے دوران کمسن بچے کی گردن کاٹ ڈالی، متاثرہ خاتون طبیعت ناسازی کی وجہ سے گزشتہ رات رازی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندان پر کارروائی نہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، ڈاکٹر نائلہ نے دوران ڈلیوری کمسن بچے کی گردن ہی کاٹ ڈالی۔
متاثرہ شہری کی جانب سے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو آگاہ کر دیا گیا، جبکہ پولیس موقع پر پہنچ گئی،لیڈی ڈاکٹر اسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کا ازالہ کیا جائے گا اور لیڈی ڈاکٹر کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسپتال میں ہونے والے اس واقعے کے بعد دیگر مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو میں خوف کی فضاء پیدا ہوگئی ہے، جبکہ ملوث ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: میڈیکل رپورٹ میں ٹک ٹاکرعائشہ اکرم پر حملے کی تصدیق، زخموں کے نشان مل گئے