راولپنڈی،ہولی فیملی اسپتال میں مریضوں کو سرکاری ادویات سے محروم کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی،ہولی فیملی اسپتال میں مریضوں کو سرکاری ادویات سے محروم کردیا گیا
راولپنڈی،ہولی فیملی اسپتال میں مریضوں کو سرکاری ادویات سے محروم کردیا گیا

راولپنڈی:ہولی فیملی اسپتال میں مریضوں کے لئے خریدی گئی ادویات اور سرجیکل سامان میں لاکھوں روپے ماہانہ سرکاری خزانہ کو چونا لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسپتال کے سرجیکل اسٹور سے دوبارہ ادویات کنڈیکٹرز کو دے کر رقم وصولی کا دھندا عروج پر ہے،اسپتال میں مریض سرکاری دوائی لینے کے لئے در در کی ٹھوکریں کھارہے ہوتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہولی فیملی اسپتال کے سرجیکل اسٹور میں عرصہ دراز سے تعینات اسٹور کیپر مبینہ طور پرسرکاری ادویات دینے والے مختلف فرم کے کنڈیکٹرز سے ساز باز کرکے دوائیاں وارڈز میں دینے کی بجائے دوبارہ فروخت کردیتا ہے۔

جس کی پشت پناہی اسپتال کے دیگر افسران کرتے ہیں اور اپنا اپنا حصہ وصول کرکے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، جس کے باعث مستحق مریض دوائیوں سے محروم ہوجاتے ہیں۔

اس حوالے سے ایم ایم نیوز نے جب مریضوں سے بات کی تو اُن کا بھی کہنا تھا کہ ہمیں اسپتال سے ادویات نہیں ملتیں، باہر سے خریدنی پڑتی ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور جنرل اسپتال میں جعلی ڈاکٹروں کے ہاتھوں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

اسپتال آنے والے مریضوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے شفاف تحقیقات کی جائیں، تاکہ اسپتال میں آنے والے غریب مریض دوائیوں سے محروم نہ ہوسکیں۔

Related Posts