سبزی کم قیمت پر فروخت کیوں کی؟ سبزی فروش کے خلاف مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہو ر: رائیونڈ پولیس کا کارنامہ، سستی سبزی فروخت کرنے پر دکان دار کو گرفتار کر کے اس کے خلاف ایف آئی آرکاٹ دی۔

سبزی سستی فروخت کرنے پر درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق سبزی فروش کاشف بشیر ولد چوہدری محمد بشیر رائیونڈ روڈ پر سرکاری ریٹ لسٹ سے کم قیمت پر سبزی فروخت کر رہا تھا۔

جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔اس بارے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ دوران چیکنگ سبزی فروش کے پاس ریٹ لسٹ موجود نہیں تھی۔

مذکورہ سبزی فروش بھنڈی، ٹماٹر و دیگر سبزیاں سرکاری نرخ نامے سے کم پر فروخت کر رہا تھا۔متن کے مطابق مذکورہ دکان دار نے ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہیں کی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:کراچی، اورنگی ٹاؤن سے جعلی پولیس اہلکار پکڑا گیا، ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

بھنڈی95 روپے کے بجائے 73 روپے، ٹماٹر50 روپے کے بجائے25 روپے، بینگن 60روپے کے بجائے52روپے، کریلے 90 روپے کے بجائے 52 روپے اور پیاز 40 روپے کے بجائے 33 روپے فی کلو پرفروخت کر رہا تھا۔