زمین سے دور رہنے کیلئے خلاء بازوں کو نئی ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔ناسا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زمین سے دور رہنے کیلئے خلا بازوں کو ہماری نئی ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔ناسا
زمین سے دور رہنے کیلئے خلا بازوں کو ہماری نئی ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔ناسا

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ ہم چاند پر اپنی موجودگی برقرار رکھنا چاہتے ہیں جبکہ زمین سے دور رہنے کیلئے خلاء بازوں کو ہماری نئی ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) نے کہا کہ ہم چاند پر مستحکم انسانی رہائش چاہتے ہیں جو ہمارے آرٹیمس پروگرام کا حصہ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں نئی ناسا ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔

خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ نئی ناسا ٹیکنالوجی ہمارے خلاء بازوں کو زمین سے دور رہنے میں مدد دے گی جس کیلئے ہم نے دنیا بھر سے تخلیق کاروں کو دعوت دی ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کی ایجاد میں ہماری مدد کریں۔

ناسا نے کہا کہ دنیا بھر سے متعدد تخلیقی اذہان ہماری مدد میں مصروف ہیں تاکہ ہم ایک روبوٹ کو اتنا بہتر بنا سکیں کہ اس چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائے اور ہم چاند پر مستقل رہائش کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرسکیں۔

Related Posts