اداکارہ سجل علی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، مداحوں کا اظہارِ تحسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ سجل علی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، مداحوں کا اظہارِ تحسین
اداکارہ سجل علی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، مداحوں کا اظہارِ تحسین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سجل علی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جبکہ مداح ان کی تصویروں پر انہیں تعریفی کلمات سے نوازتے ہوئے دادِ تحسین دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ سجل علی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر انہیں دیکھتے ہی دیکھتے 1 لاکھ سے زائد لائیکس مل گئے۔ اب تک سجل علی کی تصویر پر انہیں 1 لاکھ 38 ہزار 567 لائیکس مل چکے ہیں۔

اداکارہ سجل علی کی تصویر سامنے دیکھ کر ان کے مداح انہیں تعریفی کلمات سے بھی نواز رہے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت سے بھی سجل علی کی اداکاری اور خوبصورتی کو سراہا جارہا ہے۔ انیسا نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف مریم طارق نے کہا کہ میں آپ سے بہت پیارکرتی ہوں۔ آپ کی اداکاری کی صلاحیتیں بے حد قابلِ تعریف ہیں۔ دعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ 

 

https://www.instagram.com/p/CAUNqYFhpuE/

سجل علی نے گزشتہ روز بھی اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس پر انہیں داد ملی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر بھی عوام میں وائرل ہو گئی تھی جس پر سجل علی کو 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد لائیکس ملے جن کی تعداد اب 2 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ 

https://www.instagram.com/p/CATAhpohdaH/

Related Posts