اثاثہ جات کیس: نیب نے قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کو ایک بار پھر طلب کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اثاثہ جات کیس: نیب نے قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کو ایک بار پھر طلب کر لیا
اثاثہ جات کیس: نیب نے قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کو ایک بار پھر طلب کر لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کو ایک بار پھر طلب کر لیا ہے۔

احتساب بیورو (نیب) کے حکام اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سے سن 2005 سے 2007ء کے دوران بارکلیز بینک سے حاصل کردہ قرض اور وراثتی جائیداد پر سوالات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

گزشتہ سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے نثاراحمد گل اور علی احمد سے ان کے رشتے اور پارٹی فنڈز کے استعمال پر سوالات ہوئے۔

مسلم لیگ رہنما شہباز شریف کے مطابق ان کے تمام اثاثہ جات اُسی وقت سے واضح ہیں جب سے تمام ریکارڈز انہوں نے اداروں کے حوالے کیے۔ اپریل کے دوران نیب انہیں قانونی کارروائی کی دھمکی دے چکا ہے۔

نیب نے دو ماہ قبل کہا کہ اگر شہباز شریف احتساب بیورو میں پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، تاہم شہباز شریف پیش نہ ہوئے اور قانونی کارروائی بھی نہ ہوسکی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے الزام لگایا کہ چینی کا بحران وزیرِ اعظم عمران خان نے پیدا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 22 مئی کو ا پنے پیغام میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ برآمدات کے لیے اضافی چینی مالی سال 19-2018ء کے ڈیٹا کے مطابق دستیاب نہیں تھی اور شوگر ایڈوائزری بورڈ بھی بارہا حکومت کو اس بات سے آگاہ کرتا رہا۔

مزید پڑھیں: چینی کا بحران وزیرِ اعظم  نے پیدا کیا۔شہباز شریف کا الزام

Related Posts