آئی جی پنجاب نے عمران خان پر حملے کے مقدمے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی جی پنجاب نے عمران خان پر حملے کے مقدمے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
آئی جی پنجاب نے عمران خان پر حملے کے مقدمے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

لاہور: آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے حوالے سے ایف آئی آر درج کرنے کے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی گئی ہے۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران حملے کا مقدمہ درج کرنے کی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کروادی۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ کے حکم کی روشنی میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ قاتلانہ حملے کے مقدمے میں اقدام قتل دفعہ 302، 324 کے ساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ وزیر آباد کے سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو 24 گھنٹوں میں عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے اندراج کی رپورٹ طلب کی تھی۔

Related Posts