اسلام آباد :وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ عالمی بینک ٹریبونل کی جانب سے ریکو ڈک کیس میں پاکستان پر عائد جرمانے پر حکم امتناعی خوش آئند ہے۔
عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے صاف شفاف انداز میں معدنیات سے متعلق نظام ، بہترین ٹیکنالوجی ، مقامی سرمایہ کاروں کو شامل کرنے ، خود انسانی وسائل تیار کرنے کے لئے حکومت بلوچستان کی مکمل حمایت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے لئے عالمی بینک کے ثالثی فورم نے جمعرات کے روز ریکو ڈک کیس میں پاکستان پر عائد 6 بلین ڈالر جرمانے کی ادائیگی روک دی تھی۔
مزید پڑھیں:شہر قائد کے مکین مخدوش عمارتوں کے نرغے میں، 49عمارتیں انتہائی خطرناک قرار