عاصم اظہر نے اپنی دوست اور ماڈل میرب علی سے منگنی کرلی، سوشل میڈیا پر چرچے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاصم اظہر نے اپنی دوست اور ماڈل میرب علی سے منگنی کرلی، سوشل میڈیا پر چرچے
عاصم اظہر نے اپنی دوست اور ماڈل میرب علی سے منگنی کرلی، سوشل میڈیا پر چرچے

پاک بھارت سرحد کے دونوں اطراف کمسنی میں شہرت کی بلندیاں چھونے والے گلوکار عاصم اظہر نے اپنی دوست اور ماڈل میرب علی سے منگنی کر لی ہے، سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 5 جولائی سے یہ خبر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے کہ عاصم اظہر نے پاکستانی ماڈل میرب علی سے منگنی کر لی ہے۔

معروف گلوکار کے متعلق سوشل میڈیا پرزیرِ گردش خبروں میں بتایا جارہا ہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے خاموشی سے منگنی کر لی جبکہ یہ واقعہ ایک نجی تقریب کے دوران پیش آیا۔

نجی تقریب کے دوران عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی میں دونوں فنکاروں کے اہلِ خانہ اور چند عزیز شریک ہوئے۔ سوشل میڈیا صارفین نے منگنی کی خبر پر حیرانی کا اظہار کردیا۔

تاحال عاصم اظہر یا میرب علی یا ان کے کسی قریبی دوست فنکار نے منگنی کی زیرِ گردش خبر کی تصدیق یا تائید نہیں کی، تاہم سوشل میڈیا صارفین منگنی پر حیرانی اور خوشی کا اظہار کرتے پائے گئے۔ 

حال ہی میں معروف گلوکار عاصم اظہر نے دی عاصم اظہر بینڈ کے نام سے موسیقی کے ایک نئے بینڈ کا آغاز کیا جس میں اسٹرنگز کے ایک سابق ممبر بھی شریک ہوئے۔

گلوکار عاصم اظہر نے بینڈ کے ممبران کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹرنگز کے سابق ممبر ہمارے لیے موسیقار کے فرائض سرانجام دیں گے جو ملک کے بہترین ڈرمر ہیں۔

بینڈ کی تصاویر میں بیسسٹ کامران ظفر بھی دی عاصم اظہر کے ساتھ نظر آئے جنہیں منو کہا جاتا ہے۔ قبل ازیں کامران گلوکار علی عظمت کے ہمراہ پرفارم کرچکے ہیں۔

قبل ازیں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اْبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ یشمیٰ گل نے معروف گلوکار عاصم اظہر کو ہر بات دل پر نہ لینے کا مشورہ دے دیا۔

اداکارہ یشمیٰ گل نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور ٹی وی  میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔اس دوران عاصم اظہر پر بھی گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: عاصم اظہر ہر بات دل پر نہ لیا کریں، یشمیٰ گل کا مشورہ

Related Posts