عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے ماڈل میرب علی سے منگنی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منگنی سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش گفتگو جعلی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ ایک مداح کے ساتھ کی گئی میری گفتگو (چیٹنگ) جو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے، وہ جعلی اور بے بنیاد ہے۔

انسٹا گرام پیغام میں گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں، کہ اس خبر کو زیادہ مت پھیلائیں۔ اگر میری زندگی کے متعلق کوئی اعلان کرنا ہی ہوا تو میں خود کروں گا۔

گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ پہلے بھی میں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی زندگی سے متعلق اعلانات خود کیے ہیں۔ اگر میری زندگی کے بارے میں کوئی اور بھی خبر ہوگی تو خود شیئر کروں گا۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر عاصم اظہر کی دوست سمجھی جانے والی پاکستانی ماڈل میرب علی کے ساتھ ان کی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش رہیں، تاہم اب عاصم نے تمام تر خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش رہیں کہ پاک بھارت سرحد کے دونوں اطراف کمسنی میں شہرت کی بلندیاں چھونے والے گلوکار عاصم اظہر نے اپنی دوست اور ماڈل میرب علی سے منگنی کر لی ہے۔

آج سے 2 روز قبل 5 جولائی سے یہ خبر سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی کہ عاصم اظہر نے پاکستانی ماڈل میرب علی سے منگنی کر لی ہے۔

معروف گلوکار کے متعلق سوشل میڈیا پرزیرِ گردش خبروں میں بتایا گیا کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے خاموشی سے منگنی کر لی جبکہ یہ واقعہ ایک نجی تقریب کے دوران پیش آیا۔

مزید پڑھیں: عاصم اظہر نے اپنی دوست اور ماڈل میرب علی سے منگنی کرلی، سوشل میڈیا 

Related Posts