شوبز انڈسٹری میں 8 سال مکمل، میں نے تو کل ہی گلوکاری شروع کی تھی۔عاصم اظہر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف گلوکار عاصم اظہر نے شوبز انڈسٹری میں 8 سال کی تکمیل پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے توکل ہی گلوکاری شروع کی تھی۔ یہ وقت کیسے گزرا، پتہ ہی نہیں چلا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ8 سال گزر گئے، قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ مجھے یہ کل کی بات لگتی ہے۔ وقت کتنی تیزی سے گزرا، اس پر میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

انسٹا گرام پیغام میں عاصم اظہر نے مزید کہا کہ گزشتہ 8 سالوں سے اپنے مداحوں کے پیار کا شکرگزار ہوں۔ آپ سب میری زندگی کا حصہ بنے۔ 8 سال کی تکمیل پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

شوبز انڈسٹری میں 8 سال کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عاصم اظہر نے اعلان کیا کہ ان کا پہلا میوزک البم جلد ریلیز کیا جائے گا اور دوستوں سے البم ریلیز کرنے کی تاریخ پر تجویز دینے کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ معروف گلوکار عاصم اظہر نے جنوری 2013 میں یو ٹیوب پر اپنا گانا وہسل پنجابی ری مکس اَپ لوڈ کرکے شوبز انڈسٹری میں پہلا قدم رکھا تھا جس پر انہیں متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور داد و تحسین سے نوازا۔

گلوکار عاصم اظہر نے تیرا وہ پیار نامی گیت کیلئے بھی بے مثال شہرت اپنے نام کی جسے کوک اسٹوڈیو 9 میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ترانہ تیار ہیں بھی عاصم اظہر نے ہارون اور علی عظمت کے ہمراہ گایا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا انتقال کر گئے

Related Posts