اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کی تشویشناک صحت کے پیش نظر سرکاری ڈاکٹروں نے دل کے آپریشن کی سفارش کردی۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت تشویش ناک ہے جس کے پیش نظر سرکاری ڈاکٹرں نے دل کی آپریشن کی سفارش کر دی ہے۔
مزید پڑھیں :آصف زرداری اپنے نظریات پر قائم ہیں، جھکنے کیلئے تیار نہیں، بلاول بھٹو زر داری
ذرائع کے مطابق ذاتی معالجین کے بغیر سرکاری ڈاکٹروں کی جانب سے آصف زرداری کے دل کے آپریشن کے معاملہ پر خاندان کے افراد جلد مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری مشاورت کے لئے اسلام آباد پہنچیں گی، بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں پہلے سے موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :سابق صدر آصف زرداری کیلئے بھی ایئر ایمبولینس آنے والی ہے،نبیل گبول