شہادت انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو ملتی ہے۔آصف علی زرداری

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
آصف زرداری کا مزدور کی تنخواہ 35 ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ
آصف زرداری کا مزدور کی تنخواہ 35 ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہادت انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو ملتی ہے۔ میں وعدہ کرنے کے بعد عہد سے مکرتا نہیں ہوں۔

تفصیلات کے مطابق گڑھی خدا بخش میں بدھ کے روز جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کوئی غریب ملک نہیں لیکن اسلام آباد والے بہت غریب ہیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ0MTYsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDQxNiAtINio2YTYp9mI2YQg2KjZhiDar9im25Ig2YjYstin2LHYqiDYudi42YXbjNmwINqp25Ig2YXZhti12Kgg2qnbkiDYp9mF24zYr9mI2KfYsSIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODQ0MTcsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTIvYmlsYXdhbC0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2KjZhNin2YjZhCDYqNmGINqv2KbbkiDZiNiy2KfYsdiqINi52LjZhduM2bAg2qnbkiDZhdmG2LXYqCDaqduSINin2YXbjNiv2YjYp9ixIiwic3VtbWFyeSI6Itm+2Kfaqdiz2KrYp9mGINm+24zZvtmE2LIg2b7Yp9ix2bnbjCDaqduSINqG24zYptix2YXbjNmGINio2YTYp9mI2YQg2Kjavtm52Ygg2LLYsdiv2KfYsduMINmG25Ig2KfZvtmG24wg2b7Yp9ix2bnbjCDaqduMINi32LHZgSDYs9uSINiu2YjYryDaqdmIINmI2LLYp9ix2Kog2LnYuNmF2bDbjCDaqduSINin2YXbjNiv2YjYp9ixINqp25Ig2LfZiNixINm+2LEg2b7bjNi0INqp2LEg2K/bjNinINuB25LblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

خطاب کے دوران شریک چیئرمین پی پی پی آصف زرداری نے کہا کہ مسئلہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کی سوچ کا ہے جو نہیں جاگتی۔ سیاست دان یہ ساری چیزیں دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ میں زبان کرنے کے بعد بدل جاؤں، آپ سب بے نظیر بھٹو شہید کی امانت ہیں جس کی بدولت میں ملک کا صدر بننے میں کامیاب ہوا۔

شریک چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقصد عوام کو ان کے حقوق دلانا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان سیراب ہو۔ پی پی پی کو سنبھال رہا ہوں تو وہ بی بی شہید کی امانت ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ سابق وزیر خارجہ بلاول نے جتنے وعدے کیے، وہ پورے کیے ہیں۔ ہم نے 1973 کا آئین بحال کردیا۔ بے نظیر بھٹو شہید اور ذوالفقار علی بھٹو شہادتیں قبول کرنے والے کمال کے لوگ تھے۔