سابق صدر آصف زرداری بلاول ہاؤس میں شب بسری کے بعد ہسپتال منتقل ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرِ مملکت آصف زرداری بلاول ہاؤس کراچی میں رات گزرنے کے بعد ضیاء الدین ہسپتال منتقل ہو گئے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری ضیاء الدین نامی نجی ہسپتال میں میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں زیر علاج ہیں جبکہ میڈیکل بورڈ معالجین نے مشورہ دیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو آج ہسپتال میں ہی رکھا جائے۔

سابق صدر آصف علی زرداری ضیاء الدین ہسپتال پہنچے تو میڈیکل بورڈ معالجین نے ان کا استقبال کیا۔ بورڈ معالجین نے ان کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد انہیں ہسپتال میں رکھنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے ضمانت پر رِہا ہونے کے بعد پہلی بار شہرِ قائد کا دورہ کیا۔ 

مجموعی طور پر پانچ ماہ کی طویل مدت کے لیے گھر سے دور رہنے والے سابق صدر آصف علی زرداری کو جمعرات کی شام زرداری ہاؤس منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے شب بسری کی۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے اڈیالہ جیل میں زیر حراست تقریباً ساڑھے تین ماہ گزارے جس کے بعد انہیں ڈیڑھ ماہ کی مزید مدت کے لیے پمز ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔

مزید پڑھیں: سابق صدر  آصف علی زرداری کا دورۂ کراچی

Related Posts