سپریم کورٹ کے فیصلے پر آصف زرداری نے مشاورتی اجلاس بلالیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے پر سابق صدر آصف زرداری نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس آج شام چار بجے زرداری ہاؤس میں ہوگا، سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماوں کو بلایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے دورہ امریکا منسوخ کردیا

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری، فرحت اللہ بابر، شیری رحمان، قمرالزمان کائرہ اور ساجد طوری سمیت دیگر رہنماء بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی شرکت کا بھی امکان ہے، اجلاس میں پنجاب کے انتخابات سے متعلق اہم مشاورت بھی ہوگی۔

دوسری جانب مفتاح اسماعیل نے موجودہ حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے تو اب حکومت کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔ فل کورٹ بنتا تو میرا خیال ہے کوئی جج نوے دن کی حد سے باہر نہیں جاتا۔ سیاسی رہنماؤں کو تماشہ بند کرکے اب آپس میں بیٹھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو ہم پر اعتماد نہیں تھا، اس لئے انہوں نے فوری قسط واپس نہیں کی۔ آئی ایم ایف بھی جانتا ہے کہ پاکستان کو پیسے دینا انتہائی ضروری ہے۔ آئی ایم ایف ڈالر نہیں دے گا تو انہیں بھی پتا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جائے گا۔

Related Posts