آصف زرداری کی ضمانت اہم نہیں، لوٹا گیا پیسہ کیسے آئے گا؟ فواد چوہدری کا سوال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad-Chaudhry-
Fawad-Chaudhry-

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمانت اہم نہیں ہے بلکہ اہم یہ سوال ہے کہ لوٹا گیا پیسہ واپس کیسے آئے گا؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی ضمانت اہم نہیں کیونکہ دونوں کا پاکستان کے سیاسی مستقبل میں کردار ختم ہوچکا ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ضمانت کے بعد عوام کی اصل دلچسپی یہ ہے کہ ان حضرات سے لوٹا گیا پیسہ ریکور کرنے کی کیا صورت ہوگی؟

انہوں نے سوال کیا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف خاندان نے جو اربوں روپیہ لوٹا ہے وہ وطن واپس کیسے آئے گا؟  جبکہ انہوں نے آصف زرداری کی ضمانت کو غیر اہم قرار دیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا  کہ عدلیہ کو پالیسی معاملات پر ماضی کی غلطیاں دُہرانے سے اجتناب کرنا چاہئے جبکہ میری ناقص رائے میں عدلیہ طویل عرصے تک اسی مسئلے میں مبتلا رہی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے پولیس  کو ہیوی بائیکرز کو موٹر وے استعمال کرنے کی اجازت دینے کے حکم پر تبصرہ کیا۔

مزید پڑھیں: عدلیہ ماضی کی غلطیاں دُہرانے سے اجتناب کرے۔فواد چوہدری

Related Posts