آصف زرداری اور محمود اچکزئی مدِ مقابل، صدر کا انتخاب آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: دی نیوز)

اسلام آباد: پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور محمود اچکزئی کے مابین آج صدارتی انتخاب کیلئے الیکشن ہوگا جس میں آصف زرداری کی جیت کے امکانات روشن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) کے علاوہ ایم کیو ایم (پاکستان)، اے این پی اور نیشنل پارٹی نے بھی آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستوں کی دعویدار سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس صدر کے انتخاب کا بائیکاٹ کرے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر بلاول بھٹو ملاقات کیلئے نہ بھی آتے تو ہم آصف زرداری کو ہی ووٹ دیتے۔ ایوانِ صدر میں سیاسی شخصیت کا آنا خوش آئند ہوگا۔ شکر ہے قوم آئین شکنوں سے جان چھڑا رہی ہے۔

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کی پذیرائی نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ قوم آئینی عہدے پر بیٹھ کر آئین شکنی کرنے والے کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

Related Posts