ہم نے لاہور میں ڈیرے لگالیے، پنجاب میں پیپلز پارٹی جلد ابھر کر سامنے آئیگی۔آصف زرداری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وقت آگیا ہے کسی شریف آدمی کو وزیراعظم بنانے کا۔ آصف زرداری
وقت آگیا ہے کسی شریف آدمی کو وزیراعظم بنانے کا۔ آصف زرداری

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ میں نے لاہور میں ڈیرے لگا لیے ہیں جبکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی جلد ابھر کر سامنے آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں ڈیرے لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو بھی کشمیر الیکشن کے بعد پنجاب آئے گا اور سندھ کی پارٹی کا طعنہ دینے والوں کو جلد پتہ لگ جائے گا کہ پیپلز پارٹی ایک قومی جماعت ہے۔

سابق صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے یہ کہہ چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں دوبارہ قوت بن کر ابھرے گی۔ سندھ کی پارٹی کا طعنہ دینے والوں کو بتائیں گے کہ پنجاب اب بھی ہمارا ہے۔

ترجمان کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی مختلف جماعتوں کے اراکین پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ الیکشن کمیشن اور این ایف سی ایوارڈ میں جعلی اور مصنوعی اصلاحات قبول نہیں کریں گے۔

جمہوری روایات کے حوالے سے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ایسے معاملات پر مشاورت اور ترامیم پارلیمنٹ میں لائی جانی چاہئیں۔ حکومت نے جو بجٹ پیش کیا وہ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ 10 فیصد جبکہ مہنگائی 500 فیصد بڑھائی گئی۔

خیال رہے کہ سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تفتیش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اِس سے قبل قومی احتساب بیورو نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بینک کھاتوں کے ذریعے 8اعشاریہ 3 ارب  کے لین دین سے متعلق نیاریفرنس دائر کردیا۔

نیب کی جانب سے 2 ماہ قبل 28 اپریل کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ایوان صدر کے ایک سابق ملازم مشتاق احمد کو احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں ملزم نامزد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  نیب نے آصف زرداری کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا

Related Posts