آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

asif zardari message on Constitution Day

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ کرے گا جس میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی شامل ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز سینے میں درد کے باعث ضیاء الدین ہسپتال گیا جہاں مجھے داخل کر لیا گیا۔

ہائیکورٹ اسلام آباد میں آج 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس پر بھی سماعت ہوگی۔ آصف علی زرداری کی طرف سے وکیل فاروق ایچ نائیک اور ملک جاوید اقبال وینس عدالت میں پیش ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت سنبھل گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال سے واپس گھر منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹروں کی ہدایات کے تحت مختلف ٹیسٹ کرائے ہیں جس کے بعد ان کی ہسپتال سے گھر منتقلی گزشتہ روز عمل میں لائی گئی۔

مزید پڑھیں:  آصف زرداری طبیعت سنبھلنے پر ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے

Related Posts