ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے بڑے پیکیج کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو اڑھائی ارب ڈالر فراہم کرنے کا عندیہ دیدیا
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو اڑھائی ارب ڈالر فراہم کرنے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے بڑے پیکیج کا فیصلہ کرلیا ہے جس کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے سیلاب زدہ پاکستان کی بھرپور معاونت کا فیصلہ کیا ہے۔ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے بڑے پیکیج کی تیاری شروع کردی گئی۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب کا پاکستان کیلئے قرض کی مد میں بڑی سہولت کا اعلان

پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے جاری کردہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کی بھرپور معاونت کریں گے، سیلاب سے متاثرہ غریب اور مستحق افراد کے ساتھ ساتھ بیمار خواتین اور بچوں کی مدد کی جائے گی۔

اعلامیے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہیں دوبارہ فصلیں اُگانے، پاؤں پر کھڑا ہونے کیلئے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ تباہ حال سڑکوں، پلوں اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی میں بھی مدد دی جائے گی۔

خیال رہے کہ حالیہ سیلاب کے دوران پاکستان میں سیکڑوں کلومیٹر طویل سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب کے دوران پاکستان میں تباہ ہونے والے گھروں، اسکولز، ہسپتالوں اور دیگر عمارات کی تعمیرِ نو کیلئے بھی پاکستان کو مدد فراہم کی جائے گی۔ 

 

Related Posts