دبئی: متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سرلنکا نے پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست دے دوچار کردیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو 122رنز کا آسان ہدف دیا، جسے سری لنکان نے 17اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسنکا 55 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ بھانوکا راجاپکسا نے 24، کپتان داسن شانکا نے 21 اور دھننجایا ڈی سلوا نے 9 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں:فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی ایشیا کپ کے فائنل سے قبل فٹ ہوگئے