دبئی: متحدہ عرب امارات میں کھیلے جارہے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے اہم میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو شکست دیدی اور سپر فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔
بنگلادیش نے سری لنکا کو184 رنز کا بڑا ہدف دیا، جسے سری لنکا نے آخری اوور میں پورا کیا۔ سری لنکان کی جانب سے کوشل مینڈس 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن نے 38، محموداللہ نے 27 اورشکیب الحسن نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔میچ کے اختتامی مراحل میں مصدق حسین کی برق رفتار اننگز کی بدولت بنگلادیش نے مقررہ اوورز میں 183 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی زخمی ہوگئے