ایشیا کپ: پاک بھارت میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان

ایشیاء کپ 2023میں کے سلسلے میں ہونے والا پاک بھارت میچ ہر کسی کی توجہ کا مہور بنا ہوا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے یہ میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں شیڈولڈ پاک بھارت میچ کے دوران بارش کے 80 فیصد امکانات موجود ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بارشوں کی وجہ سے ان مہینوں میں بہت کم میچز رکھے جاتے ہیں،سری لنکا میں اگست اور ستمبر کے مہینے میں میچز کا بارش کی نذر ہونا نئی بات نہیں۔

سری لنکا کی جان سے پالیکلے میں 33 ون ڈے میچز کی میزبانی کی گئی ہے، جن میں اگست اور ستمبر میں صرف 3 ون ڈے میچز کھیلے گئے یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ سری لنکا کرکٹ مون سون کے سیزن میں یہاں میچز نہیں رکھتا۔

ہائبر ماڈل کے تحت پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان جبکہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں شیڈولڈ ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 کے میچز کی میزبانی سری لنکا کو نہیں کرنا تھی تاہم بھارت کی جانب سے ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد پی سی بی کی تجویز پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ہائبرڈ ماڈل متعارف کروایا۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر میچ بارش کی نذر ہوتا ہے تو پھر دونوں ٹیموں کو یکساں پوائنٹس ملیں گے، تاہم پاک بھارت میچ کے دوران 80 فیصد سے زائد بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Related Posts