ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لئے 357رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔
پاکستان نے کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جوکہ غلط فیصلہ ثابت ہوا، بھارتی ٹیم مقررہ 50اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 356رنز بنائے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہر کیا اور لمبی پارٹنر شپ کی بدولت بڑا اسکور کرنے میں کامیاب رہے، ویرات کوہلی نے 122جبکہ کے ایل راہول نے 111رنز اسکور کئے۔
ویرات کوہلی نے تیز ترین 13000 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنالیا۔
اس سے قبل روہت شرما 56 رنز کی اننگز کھیل کر شاداب خان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، جبکہ شبمن گل 58 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بولنگ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے، پلیئرز فارم میں ہیں ہر میچ کونیا سمجھ کر کھیلتے ہیں۔
مزید پڑھیں:حارث رؤف انجرڈ، بھارت کیخلاف میچ میں بولنگ نہیں کرسکیں گے
دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ فرق نہیں پڑتا پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ ہمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے، اگر ٹاس ہم جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے۔