دبئی: متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں شاداب خان اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے، دونوں کھلاڑیوں کو سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں آرام کروایا گیا تھا۔
پاکستان کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں، جبکہ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا ہیں، دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز آرام کیا تھا۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ کا آخری میچ، پاکستان سری لنکا کے خلاف فائنل آج کھیلے گا